Maktaba Wahhabi

222 - 256
اللہ… اللہ… اللہ… اللہ اللہ… باہجھوں … خالی… پَلّہ دیکھیے ! دورِ جاہلیت کی شاعری کی بھی یہی بات سب سے زیادہ سَچّی اور سُچّی قرار دی گئی ہے کہ ع أَلاَ کُلُّ شَيْئٍ مَا خَلاَ اللّٰہَ بَاطِلٗ ’’خبردار! اللہ تبارک وتعالیٰ کی ہستی کے علاوہ ہر چیز ختم ہوجانے والی ہے۔‘‘ اس قول کی تصویب و تحسین خود محبوب ومنعوتِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمائی ہے: ’أَصْدَقُ کَلِمَۃٍ قَالَھَا الشَّاعِرُ کَلِمۃُ لَبِیدٍ: أَلاَ کُلُّ شَيْئٍ مَا خَلَا اللّٰہَ بَاطِلْ‘ ’’شاعروں کی کہی ہوئی باتوں میں سب سے سچی بات لبید کا یہ قول ہے: خبردار! اللہ تبارک وتعالیٰ کی ہستی کے علاوہ ہر چیز ختم ہوجانے والی ہے۔‘‘[1] ثابت ہوا کہ موجودہ نعت نگار اور نعت خواں حضرات کے مذکورہ اُمور، آدابِ نعت گوئی کے سراسر خلاف ہیں۔
Flag Counter