Maktaba Wahhabi

217 - 256
کے طرز میں لکھی گئی اور اسی کی سُر ، لَے اور دُھن میں گائی جاتی ہے ۔ پھر یہ ہوا کہ فلمی گیتوں کی شعری زمین ، بحر اور وزن میں خامہ فرسائی کی گئی، مثلاً: ایک اور بھارتی فلم کے اس گیت: ع یونہی کوئی مل گیا تھا مجھے راہ چلتے چلتے کے انداز میں: مری بات بن گئی ہے تری بات کرتے کرتے ترے شہر میں مَیں آؤں تری نعت پڑھتے پڑھتے جیسی نعتیں کہی جانے لگیں ۔ ہوتے ہوتے نوبت یہاں تک پہنچی کہ اُسی دُھن، اُسی زمین حتّٰی کہ اُسی ردیف وقافیہ میں نعت گوئی اور نعت خوانی ہونے لگی، مثلاً: ذیل کی نعتیں سراسر فلمی گیتوں کا چربہ ہیں: بچپن کی محبت کو دل سے نہ جدا کرنا جب یاد میری آئے ملنے کی دعا کرنا (فلمی گیت) اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا (نعت) کیا ہوا دل پہ ستم تم نہ سمجھو گے بلم (فلمی گیت)
Flag Counter