Maktaba Wahhabi

211 - 256
جیسی نعتیہ شاعری ہونے لگی، حالانکہ اسلام میں موسیقی حرام ہے اور موسیقی کے آلات جو شیطان کے ہتھیار ہیں جنھیں توڑنے کے لیے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا انھی کے ذریعے بظاہر آپ کی تعریف ہونے لگی، نیز ہندی بھجنوں میں گوپیوں کی کرشن مہاراج سے محبت کا انداز بھی نعت میں داخل ہو گیا ۔ یوں نعت میں عورت کے جذبات اور نسوانی عقیدت مندی کا اظہار ہونے لگا، مثلاً: تورے ہجر میں حق کے پیارے نبی مورا چین گیا موری نیند گئی اب درپہ تمھارے آن پڑی مورا چین گیا موری نیند گئی موری میکے میں تو سُکھ سے کٹی، چلی پی کی نگریا تو سوچ پڑی کوئی سیّاں بھی ساتھ نہ آئی مورے، موہے رِیت وہاں کی بتا دیتی (میلاد احمد مختاراز محمد بدر الحسن) لاج رکھیو! نبی جی ہماری میں تو ہوں چیری جی سے تمھاری لاگی پریم کی من میں کٹاری جا کے تم بن کرے کون کاری مورا جیا را تم پہ ہے واری ایسے من میں بسے ہیں محمد جاؤں جاپہ سے میں بھی بلہاری مورا جیا را تم پہ ہے واری (نغمہ بہار جدید از سلطان احمد)
Flag Counter