Maktaba Wahhabi

اسلام اور موسیقی

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2005ء

انھوں نے اس روایت کو ’’العلل الکبیر‘‘ میں بیان کیا اور فرمایا کہ میں نے امام بخاری رحمہ اللہ سے جب اس کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے اس روایت کی معرفت سے انکار کیا اور اسے غریب قرار دیا۔ چنانچہ ان کے الفاظ ہیں : ’’ سالت محمدا عن ھذا الحدیث فلم یعرفہ واستفرغ بہ۔‘‘ [العلل الکبیر:۲/۹۳۷] امام ابن عدی رحمہ اللہ نے الکامل (ج ۳ ص ۹۲۱) میں یہی روایت خارجہ رحمہ اللہ بن عبداﷲ کے ترجمہ میں ذکر کی۔اور یوں انھوں نے بھی اس کے بیان کرنے میں خارجہ کے تفرد کا اشارہ کیا ہے۔ خارجہ بن عبداﷲ کو اگرچہ امام ابن معین رحمہ اللہ اورابن عدی رحمہ اللہ نے لیس بہ بأس ابو حاتم رحمہ اللہ نے شیخ حدیثہ صالح کہا ہے اور ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقات میں ذکر کیا ہے مگر امام احمد رحمہ اللہ اور دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ امام الازدی رحمہ اللہ کہتے ہیں وہ مختلف فیہ راوی ہے اس کی حدیث مقبو ل ہے،بہت منکر ہے او ر وہ صدق کے زیادہ قریب ہے۔ [التہذیب:۳/۷۶] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے انہی مختلف اقوال کی بنا پر اسے ’’صدوق لہ اوہام ‘‘قرار دیا ہے۔ [التقریب :ص ۱۳۳] ایسے راوی کی روایت بلاشبہ مقبو ل ہوتی ہے،بشرطیکہ اس سے اس روایت میں وہم نہ ہو اور ثقات کی مخالفت نہ کی ہو۔ زیر بحث روایت میں وہ منفرد ہے اور عروہ سے امام زہری،عروہ کے صاحبزادے ہشام اور محمد بن عبدالرحمن اسے حبشیوں کا واقعہ بیان کرتے ہیں جو مسجد میں عید کے روز ڈھالوں اور نیزوں سے (گتکے کی طرح) کھیل رہے تھے۔ ان کے اسی کھیل کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اﷲعنہا کو دکھایا جیسا کہ صحیح بخاری [۱/۱۳۰] ، مسلم[۱/۲۹۱،۲۹۲]،السنن الکبریٰ[۵/۳۰۷تا۳۰۹]،الاحسان[۷/۵۴۴،۵۴۵]،مسنداحمد [۶/۸۴،۸۵،۱۶۶،۲۷۰]،عبدالرزاق [۱۰/۴۶۵،۴۶۶] ،طبرانی کبیر [۲۳/۱۷۹،۱۸۰]،بیہقی[۷/۹۲]وغیرہ میں ہے۔ بلکہ ابوسلمۃ بن عبدالرحمن،عبید بن عمیر،عمر وبن حریث اور عکرمہ بھی حضرت عائشہ سے یہی روایت ذکر کرتے ہیں۔ [مسلم و نسائی] اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی اختصاراً یہی واقعہ بیان کرتے ہیں۔ [مسلم،عبدالرزاق،الاحسان]جس سے یہ بات نصف النہار کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ عروہ عن عائشہ سے یہی حبشیوں والا واقعہ مروی
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9موسیقی کی حلت و حرمت کا مسئلہ
9ایک جائزہ اور حیثیت و نوعیت
13موسیقی اور آلات موسیقی جواز کے دلائل کا جائزہ
16عید پر موسیقی
17گانے والیاں کون تھیں ؟
18قَیْنَۃ کے معنیٰ
20قَیْنَۃ کی مزید تحقیق
21جاریہ کے معنی
23غنا او راہل عرب
25دوسری روایت
26شادی بیاہ پر موسیقی
30جشن موسیقی
33دف کیا ہے ؟
33سفر میں موسیقی
35آلات موسیقی
37فن موسیقی
37غلط حوالہ اور غلط استدلال
39کیا آپ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے تھے؟
40اس بارے میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت
42پہلی حدیث
45زفن کے معنی
49دوسری حدیث
51ایک غور طلب مسئلہ
53خوش الحانی کی تحسین
58حرمت موسیقی کے دلائل
58قرآن او رحرمت موسیقی
58پہلی آیت
62تفسیری اقوال میں اختلاف تنوع
63سوچ کی کجی
64غامدی صاحب کی ہوشیاری
65تفہیم القرآن کا ادھورا حوالہ
66تفسیر عثمانی کے نام سے دھوکا
67مولانا آزاد رحمہ اللہ کا غلط حوالہ
68غامدی صاحب کی بے خبری
68معارف القرآن کا حوالہ
70غامدی صاحب کی فکر ی کجی
74ایک اور بے کار کوشش
75موسیقی مباح نہیں
77دوسری آیت
80تیسری آیت
81چوتھی آیت
82عجیب خبط
86احادیث اور حرمت موسیقی
87پہلی حدیث
87غامدی صاحب کی ہوشیاری
88روایت کے استدلالی پہلو پر بحث
90ریشم حرام نہیں ؟
93حرمت موسیقی کی علت اور غامدی صاحب
96عجیب استدلال
97دوسری حدیث
98غامدی صاحب کی بے خبری
98غامدی صاحب کی ہوشیاری یا بددیانتی
100غامدی صاحب کا ایک اور گھپلا
103غامدی صاحب کی ایک اور بے خبری
104تیسری حدیث
105غامدی صاحب کا ایک غلط دعویٰ
107دَف پر طبل کا قیاس
110تیسری حدیث
110چوتھی حدیث
111غامدی صاحب کی بے خبری
113پانچویں حدیث
114غامدی صاحب کی کج فکری
115ایک اور بہانہ
117ایک لایعنی تاویل
117ایک اور تاویل
118ایک غلط دعویٰ
119ایک اور غلط دعویٰ
120ا سی نوعیت کی ایک اور جسارت
123ایک اشکال اور اس کا جواب
125چھٹی حدیث
131حضرت عبداﷲ بن مسعو د رضی اللہ عنہما کا فرمان
133حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان
Flag Counter