Maktaba Wahhabi

اسلام اور موسیقی

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2005ء

تاآنکہ اﷲ تعالیٰ نے مجھے نبوت سے سرفراز فرمایا۔ یہ روایت صحیح ابن حبان الاحسان [۸/۵۶]،الموارد[ص :۵۱۵ رقم :۲۱۰۰]البحر الزخار[ص ۲۴۱ ج ۲ رقم :۲۴۱]مختصراًالمطالب العالیہ [رقم :۴۲۱۲]،دلائل النبوۃ للبیہقی [۲/۳۳]،المستدرک [۴/۲۴۵]،التاریخ الکبیر للبخاری[۱/۱۳۰]مختصراً وغیرہ کتب میں مروی ہے۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ کا اسے اپنی الصحیح میں ذکر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ روایت ان کے نزدیک صحیح ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ نے بھی اسے صحیح علی شرط مسلم کہا ہے۔ اور علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ لیکن شرط مسلم پر قرار دینا محل نظر ہے۔علامہ ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: رجالہ ثقات [المجمع : ۸/۲۲۶]،حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے المطالب العالیہ میں کہا ہے : ھو حدیث حسن متصل و رجالہ ثقات یہ حدیث حسن متصل ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے الخصائص الکبریٰ [۱/۲۱۹] میں اور علامہ محمد یوسف الشامی نے بھی سبل الہدیٰ[۲/۱۴۸] میں،حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے اس کی تحسین نقل کی ہے اور علامہ البوصیری رحمہ اللہ نے بھی اتحاف الخیرۃ [۷/۵۷] میں وہی الفاظ کہے ہیں جو حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے ہیں۔ بعض حضرات نے محمد بن عبداﷲ بن قیس کی وجہ سے اس پر کلام کیا ہے،مگر یہ درست نہیں۔ صحیح یہی ہے کہ یہ ر وایت حسن ہے۔(وللتفصیل موضع آخر) اسی روایت پر غور فرمائیے،آپ صلی اﷲعلیہ وسلم نبوت سے قبل امورجاہلیت کو دیکھنے کا ارادہ فرماتے ہیں اور خود وضاحت فرماتے ہیں کہ وہ ’’غنا اور مزامیر‘‘ کی مجلس تھی۔ اﷲ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے آپ کو اس سے ’’لطف اندوز ہونے‘‘ اور ان کے سننے سے محفوظ رکھا۔ اور پھر یہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت فرما دی کہ اﷲ کی قسم ! اس کے بعد میں نے کبھی ان کے سننے کا ارادہ نہیں کیا۔ مگر غامدی صاحب اوران کے حاشیہ نشین فرماتے ہیں کہ آپ ایسی مجلسوں اور محفلوں سے لطف اندوز ہوتے اور اسے معیوب نہیں سمجھتے تھے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ کَبُرَتْ کَلِمَۃً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاھِھِمْ۔
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9موسیقی کی حلت و حرمت کا مسئلہ
9ایک جائزہ اور حیثیت و نوعیت
13موسیقی اور آلات موسیقی جواز کے دلائل کا جائزہ
16عید پر موسیقی
17گانے والیاں کون تھیں ؟
18قَیْنَۃ کے معنیٰ
20قَیْنَۃ کی مزید تحقیق
21جاریہ کے معنی
23غنا او راہل عرب
25دوسری روایت
26شادی بیاہ پر موسیقی
30جشن موسیقی
33دف کیا ہے ؟
33سفر میں موسیقی
35آلات موسیقی
37فن موسیقی
37غلط حوالہ اور غلط استدلال
39کیا آپ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے تھے؟
40اس بارے میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت
42پہلی حدیث
45زفن کے معنی
49دوسری حدیث
51ایک غور طلب مسئلہ
53خوش الحانی کی تحسین
58حرمت موسیقی کے دلائل
58قرآن او رحرمت موسیقی
58پہلی آیت
62تفسیری اقوال میں اختلاف تنوع
63سوچ کی کجی
64غامدی صاحب کی ہوشیاری
65تفہیم القرآن کا ادھورا حوالہ
66تفسیر عثمانی کے نام سے دھوکا
67مولانا آزاد رحمہ اللہ کا غلط حوالہ
68غامدی صاحب کی بے خبری
68معارف القرآن کا حوالہ
70غامدی صاحب کی فکر ی کجی
74ایک اور بے کار کوشش
75موسیقی مباح نہیں
77دوسری آیت
80تیسری آیت
81چوتھی آیت
82عجیب خبط
86احادیث اور حرمت موسیقی
87پہلی حدیث
87غامدی صاحب کی ہوشیاری
88روایت کے استدلالی پہلو پر بحث
90ریشم حرام نہیں ؟
93حرمت موسیقی کی علت اور غامدی صاحب
96عجیب استدلال
97دوسری حدیث
98غامدی صاحب کی بے خبری
98غامدی صاحب کی ہوشیاری یا بددیانتی
100غامدی صاحب کا ایک اور گھپلا
103غامدی صاحب کی ایک اور بے خبری
104تیسری حدیث
105غامدی صاحب کا ایک غلط دعویٰ
107دَف پر طبل کا قیاس
110تیسری حدیث
110چوتھی حدیث
111غامدی صاحب کی بے خبری
113پانچویں حدیث
114غامدی صاحب کی کج فکری
115ایک اور بہانہ
117ایک لایعنی تاویل
117ایک اور تاویل
118ایک غلط دعویٰ
119ایک اور غلط دعویٰ
120ا سی نوعیت کی ایک اور جسارت
123ایک اشکال اور اس کا جواب
125چھٹی حدیث
131حضرت عبداﷲ بن مسعو د رضی اللہ عنہما کا فرمان
133حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان
Flag Counter