Maktaba Wahhabi

اسلام اور موسیقی

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2005ء

135
میں ایک بات یہ بھی تھی : واظھارک المعازف والمزامیر بدعۃ فی الاسلام کہ تیرا آلات ملاہی اور مزامیر کو رواج دینا اسلا م میں بدعت ہے۔ [الحلیۃ ص۲۷۰،النسائی : رقم ۴۱۴۰] حضرت عمر رحمہ اللہ بن عبدالعزیز کا آلات ملاہی کو بدعت قرار دینا بھی اس کا موید ہے کہ صحابہ کرام میں ان کا رواج نہ تھا۔ علامہ الاذرعی رحمہ اللہ نے امام ابوالقاسم الدولقی رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ : لم ینقل عن احد من الصحابۃ رضی اللّٰہ عنہم انہ سمع الغناء ای المتنازع فیہ ولا جمع لہ جموعاً ولا دعا الناس إلیہ و لا حضر لہ فی ملأ و لا خلوۃ ولا اثنی علیہ بل ذمہ و قبحہ و ذم الاجتماع الیہ۔ [کف الرعاع : ص۲۷۹] کسی صحابی سے منقول نہیں کہ ا س نے متازعہ فیہ غنا کو سنا ہو،نہ کسی صحابی رضی اللہ عنہم نے اس کے لیے کوئی مجلس منعقد کی،نہ اس کے لیے لوگوں کو دعوت دی،نہ جماعت میں یا تنہائی میں،مجلس سماع میں حاضر ہوا،نہ اس کی تعریف کی،بلکہ اس کی مذمت اور قباحت بیان کی اور اس کے لیے جمع ہونے کی مذمت کی۔ اسی طرح علامہ قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ان الغناء المطرب لم یکن من عادۃ النبی ا ولا فعل بحضرتہ ولا اتخذ المغنین و لا اعتنی بھم فلیس ذلک من سیرتہ ولا سیرۃ خلفائہ من بعدہ و لا من سیرۃ اصحابہ ولا عترتہ فلا یصح بوجہ نسبتہ الیہ ولا انہ من شریعتہ۔ [کف الرعاع : ص۲۸۰] کہ غنا نبی کریم ا کی عادت نہ تھی،نہ ہی آپ کی موجودگی میں یہ کام کسی نے کیا،نہ گانے والے بلائے گئے،اور نہ ہی اس کا کوئی اہتمام کیا گیا۔ اس لیے غنا آپ کی سیرت نہیں،نہ آپ کے بعد آپ کے خلفاء کی یہ سیرت ہے،نہ دوسرے صحابہ کا یہ طریقہ ہے۔ نہ ہی آپ کی آل اولاد کا۔ اس لیے آپ کی طر ف غنا کی نسبت صحیح نہیں اور نہ ہی یہ آپ کی شریعت ہے۔‘‘ یہی بات شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے بھی فرمائی ہے۔ ملاحظہ ہو مجموعہ الرسائل الکبریٰ [۲/۲۹۹]،علامہ البانی کے حوالے سے بھی اوائل میں ہم نقل کر آئے ہیں کہ کسی صحابی رضی اللہ عنہ سے
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9موسیقی کی حلت و حرمت کا مسئلہ
9ایک جائزہ اور حیثیت و نوعیت
13موسیقی اور آلات موسیقی جواز کے دلائل کا جائزہ
16عید پر موسیقی
17گانے والیاں کون تھیں ؟
18قَیْنَۃ کے معنیٰ
20قَیْنَۃ کی مزید تحقیق
21جاریہ کے معنی
23غنا او راہل عرب
25دوسری روایت
26شادی بیاہ پر موسیقی
30جشن موسیقی
33دف کیا ہے ؟
33سفر میں موسیقی
35آلات موسیقی
37فن موسیقی
37غلط حوالہ اور غلط استدلال
39کیا آپ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے تھے؟
40اس بارے میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت
42پہلی حدیث
45زفن کے معنی
49دوسری حدیث
51ایک غور طلب مسئلہ
53خوش الحانی کی تحسین
58حرمت موسیقی کے دلائل
58قرآن او رحرمت موسیقی
58پہلی آیت
62تفسیری اقوال میں اختلاف تنوع
63سوچ کی کجی
64غامدی صاحب کی ہوشیاری
65تفہیم القرآن کا ادھورا حوالہ
66تفسیر عثمانی کے نام سے دھوکا
67مولانا آزاد رحمہ اللہ کا غلط حوالہ
68غامدی صاحب کی بے خبری
68معارف القرآن کا حوالہ
70غامدی صاحب کی فکر ی کجی
74ایک اور بے کار کوشش
75موسیقی مباح نہیں
77دوسری آیت
80تیسری آیت
81چوتھی آیت
82عجیب خبط
86احادیث اور حرمت موسیقی
87پہلی حدیث
87غامدی صاحب کی ہوشیاری
88روایت کے استدلالی پہلو پر بحث
90ریشم حرام نہیں ؟
93حرمت موسیقی کی علت اور غامدی صاحب
96عجیب استدلال
97دوسری حدیث
98غامدی صاحب کی بے خبری
98غامدی صاحب کی ہوشیاری یا بددیانتی
100غامدی صاحب کا ایک اور گھپلا
103غامدی صاحب کی ایک اور بے خبری
104تیسری حدیث
105غامدی صاحب کا ایک غلط دعویٰ
107دَف پر طبل کا قیاس
110تیسری حدیث
110چوتھی حدیث
111غامدی صاحب کی بے خبری
113پانچویں حدیث
114غامدی صاحب کی کج فکری
115ایک اور بہانہ
117ایک لایعنی تاویل
117ایک اور تاویل
118ایک غلط دعویٰ
119ایک اور غلط دعویٰ
120ا سی نوعیت کی ایک اور جسارت
123ایک اشکال اور اس کا جواب
125چھٹی حدیث
131حضرت عبداﷲ بن مسعو د رضی اللہ عنہما کا فرمان
133حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان
Flag Counter