Maktaba Wahhabi

658 - 670
دیور کے ساتھ پردے کی حالت میں ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھنا: سوال:میر ی ساس مجھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ میں اس کے بیٹے(شوہر کے بھائی،یعنی دیور) کے ساتھ چادر اور پردہ وغیرہ کرکے ٹیلی ویژن کے سامنے اور چائے پیتے وقت بھی بیٹھوں تو میں اس سے کنارہ کشی کرتی ہوں اور وہ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو کیا میں حق پر ہوں یا نہیں؟ جواب:اس حالت میں ان کے ساتھ نہ بیٹھنا تیرا حق بنتا ہے کیونکہ اس میں فتنے کے اسباب ہیں تو تیرے خاوند کا بھائی،جو ابھی کنوارہ ہے،اجنبی معتبر ہوگا تو اس کا تیری آواز کوسننا اور اسے تیری شخصیت کو دیکھنا فتنے کے اسباب سے سمجھا جائے گا اور ایسے ہی تیرا بھی اس کی طرف دیکھنا۔(فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن جبرین ) عورت کا عورت کے لیے ستر: سوال:مسلمان عورت کا مسلمان عورت کے سامنے ستر کا کیا حکم ہے؟ جواب:مسلمان عورت کا ستر ناف سے گھٹنے کے درمیان ہے۔معلوم رہے کہ اس مسئلے میں دوسرے اقوال بھی ہیں،اور حجاب کی شرط سے مسلمان عورت کا دوسری مسلمان عورت کے سامنے دودھ پلانا درست ہے۔(فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق عفیفی رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کا گینداورمیچ کھیلنا: سوال:کیا عورتوں کے لیے گیند سے کھیلنا اور میچ کھیلنا جائز ہے؟ جواب:جس انداز کو اب مرد استعمال میں لاتے ہیں اس میں ان کے لیے گیند سے کھیلنا مناسب نہیں،یہ اس وقت ہے جب کوئی مرد اُن کے پاس نہ ہو،لیکن اگر ان کے پاس کوئی مرد حاضر ہوتو یہ یقینی طور پرحرام ہے اور اس سے انھیں منع کرنا ضروری ہے۔(سماحۃ الشیخ محمد بن آل ابراہیم آل الشیخ)
Flag Counter