Maktaba Wahhabi

606 - 670
گودوانے کا حکم اور اس حالت میں حج کی ادائیگی: سوال:بدن میں گودائی کا کیا حکم ہے؟اور کیا گودایاہوا آدمی اگر فریضۂ حج کی ادائیگی چاہتا ہوتو کوئی رکاوٹ تو نہیں؟ جواب:بدن میں گودنا اور گدوانا حرام ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے بال لگانے اور لگوانے والی گودنے اور گودوانے والی پر لعنت کی ہے اور "وشم"(گودنا، گدوانا)رخساروں، ہونٹوں اور دیگر اعضائے بدن میں اس طرح ہوتا ہے کہ ان کا رنگ پیلے ،سبز یا سیاہ رنگ سے بدل ڈالا جائے۔حج کی ادائیگی میں گودنا گدوانا کوئی رکاوٹ نہیں۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) وگ لگانے کا حکم: سوال:عورت کا اپنے بالوں سے اضافی بالوں کا گچھا جوڑنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:عورت کا اپنے بالوں سے دیگر بال لگانا حرام ہے کیونکہ اس کے بارے میں دلائل موجود ہیں۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) خاوند کے لیے خوبصورتی اختیار کرنے کے لیے وگ لگانے کا حکم: سوال:عورت کے لیے وگ لگانے کا کیا حکم ہے تاکہ وہ اپنے خاوند کے لیے زیب و زینت کرے؟ جواب:آپس میں محبت اور تعلق مضبوط کرنے کے لیے میاں بیوی میں سے ہر ایک کا دوسرے کے لیے خوبصورتی کا انتخاب مناسب ہے لیکن شریعت اسلام کی انھیں حدود میں رہتے ہوئے جو کہ جائز ہیں، جبکہ وگ کا لگانا غیر مسلموں سے شروع ہوا تھا اور اسے لگانا اور اس سے خوبصورتی حاصل کرنا ان میں ہی مشہور تھا یہاں تک کہ یہ ان کی علامت میں سے ہو گیا، لہٰذا مسلمان عورت کا اسے لگانا اور اس سے خوبصورتی حاصل کرنا اگرچہ خاوند کے لیے ہو، پھر بھی یہ کافروں سے مشابہت ہے اور بلا شبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اپنے اس فرما ن کے ذریعے منع کردیا ہے:
Flag Counter