Maktaba Wahhabi

428 - 670
اوپر تک کی بہنیں ،خواہ وہ حقیقی پھوپھیاں ہوں یاعلاتی یااخیافی۔ 3۔حقیقی پھوپھیاں :وہ ہیں جو تمہارے باپ کی حقیقی اور سگی بہنیں ہیں،اور علاتی پھوپھیاں وہ ہیں جو تمہارے باپ کی علاتی بہنیں ہیں،اور اخیافی پھوپھیاں وہ ہیں جو تمہارے باپ کی اخیافی بہنیں ہیں۔ 5۔خالائیں:وہ ماں،دادی،نانی اور اوپر تک کی بہنیں ہیں ،خواہ وہ حقیقی اور سگی ہوں،خواہ علاتی یا اخیافی،پس حقیقی خالائیں وہ ہیں جو تمہاری ماں کی حقیقی بہنیں ہیں،اور علاتی خالائیں وہ ہیں جو تمہاری ماں کی علاتی بہنیں ہیں،اور اخیافی خالائیں وہ ہیں جو تمہاری ماں کی اخیافی بہنیں ہیں۔ جان لیجئے کہ ہر وہ خالہ اور پھوپھی جو کسی شخص کی خالہ اور پھوپھی ہے وہ اس کے فروع کی بھی خالہ ہوگی،اور اس کی پھوپھی اس کے فروع کی بھی پھوپھی ہوگی،لہذا تمہارے باپ کی پھوپھی تمہاری بھی پھوپھی ہے۔اورتمہارے باپ کی خالہ تمہاری بھی خالہ ہے۔اسی طرح تمہاری ماں کی پھوپھی تمہاری بھی پھوپھی ہے اورتمہاری ماں کی خالہ تمہاری بھی خالہ ہے۔اسی طرح تمہارے دادوں ،نانوں اور دادیوں،نانیوں کی پھوپھیاں تمہاری بھی پھوپھیاں ہوں گی،اور تمہارے دادوں،نانوں اور دادیوں ،نانیوں کی خالائیں تمہاری بھی خالائیں ہوں گی۔ 6۔اور بھائی کی بیٹیاں نیچے تک،خواہ وہ بھائی حقیقی ہو،علاتی یا اخیافی،لہذا تمہارے حقیقی بھائی،علاتی بھائی یا اخیافی بھائی کی بیٹی تم پر حرام ہوگی،اور بھائی کی بیٹی کی نواسی بھی تم پر حرام ہے،اور بھائی کی بیٹی کی پوتی بھی تم پر حرام ہے۔ 7۔اور ایسے ہی ہم بہن کی بیٹیوں کے متعلق کہیں گے۔ یہ کل سات رشتے ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام ہیں: "حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ" (النساء:23) "حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری
Flag Counter