Maktaba Wahhabi

317 - 670
کا احرام اس کے چہرے میں ہے۔"صحیح نہیں ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ جب چادر اس کے چہرے کو چھو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ اس پر واجب یہ ہے کہ جب مرد اس کے پاس سے گزرے تو وہ ا پنا چہرہ ڈھانپ لے اور اگر اس دوران چادر اس کے چہرے کو چھو جائے تو اس پر کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فدیہ لازم ہے۔ اور صحیح یہ ہے کہ عورت کو مطلق طور پر اپنا چہرہ ڈھانپنا منع نہیں ہے،جیسا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس قول میں ہے: ( ( كَانَ الرُّكْبَانُ يَمُرُّونَ بِنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمَاتٌ ، فَإِذَا حَاذَوْا بِنَا سَدَلَتْ إِحْدَانَا جِلْبَابَهَا مِنْ رَأْسِهَا عَلَى وَجْهِهَا ، فَإِذَا جَاوَزُونَا كَشَفْنَاهُ )) [1] "جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ احرام کی حالت میں تھیں تو ہمارے پاس سے مردوں کے قافلے گزرتے،جب وہ ہمارے برابر آتے تو ہم میں سے ہر ایک اپنی چادر سر سے نیچے کرکے چہرے پر ڈال لیتی اور جب وہ ہم سے آگے گزر جاتے تو پھر ہم اپنے چہرے کھول دیتی تھیں۔" عائشہ رضی اللہ عنہا نے چہرے پرکپڑا ڈالنے سے کسی فدیہ کا ذکر نہیں کیاہے۔(محمد بن ابراہیم) احرام باندھنے والی عورت کے سر سے بال ٹوٹ کر گر جائے تو اس کا حکم: سوال:احرام باندھنے والی وہ عورت کیا کرے جس کے سرسے بال ٹوٹ کر گر جائے؟ جواب:محرم،خواہ مرد ہو یا عورت،جب اس کے سر سے وضو میں مسح کے دوران یا غسل کے دوران کچھ بال ٹوٹ کر گر جائیں تو اس کو کوئی نقصان نہیں ہے،اور اسی طرح اگر مرد کی داڑھی یامونچھوں کے بال یا اس کے ناخن کا کوئی حصہ ٹوٹ کر گرجائے تو اس کو یہ چیز نقصان نہیں دے گی جب تک اس نے عمداً ایسا نہ کیا ہوکیونکہ منع یہ ہے کہ وہ عمداً احرام کی حالت میں اپنے بال یا ناخن نہ کاٹے اور اسی طرح عورت بھی ان
Flag Counter