Maktaba Wahhabi

99 - 444
ب…یہ عقیدۂِ سلف صالحین مسلمانوں کی صفوں میں اللہ کا تقویٰ پیدا کرکے اُنھیں مضبوط بناتا ، ان کے درمیان وحدت کو پیدا کرتا اور دین حنیف کے بارے میں حق پر ان کے کلمہ کو ایک کرتا ہے۔ اس لیے کہ یہ عقیدہ اللہ عزوجل کے درج ذیل فرمان کو عملاً قبول کرواتا ہے۔ فرمایا: ’’اور اے ایمان والو ، مسلمانو! اللہ کی رسی (اس کے مکمل دین حنیف ، قرآن و سنت، جماعۃ المسلمین المؤمنین) کو مضبوطی سے عملاً تھامے رہو اور آپس میں فرقہ فرقہ نہ ہو جائے۔ (باہم پھوٹ کا شکار نہ ہو جاؤ۔) ‘‘ اس لیے بلاشبہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف کے اسباب میں سے اہم ترین سبب ان کے مناہج کا جدا جدا ہونا اور ان کے نزدیک علم حاصل کرنے کے مصادر و مراجع کا (قرآن و سنت کے علاوہ) کئی تعداد میں ہونا ہے۔ (جیسے کہ اپنے ہی وضع کردہ اُصول فقہ ، علم منطق ، علم فلسفہ اور باطل علم تاویل وغیرھا) تو جیسا کہ صدر اول (خیر القرون) میں یہ بات متحقق تھی ، اُمت اسلامیہ کو ایک وحدت میں لانے کے لیے سب سے بڑا ذریعہ عقیدہ اور علوم کے منبع (صرف قرآن و سنت) میں ان کو یکجا کرنا ہی ہو سکتا ہے۔ (اگر ایسا نہیں تو اُمت کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔) ج…بلاشبہ عقیدۂ سلف صالحین (کہ جو وحی من اللہ اور ہدایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی ہے) مسلمان آدمی کو براہ راست اللہ تبارک و تعالیٰ اور اس کے حبیب و خلیل نبی ختم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور دونوں کی محبت و تعظیم کے ساتھ مضبوطی سے جوڑ دیتا ہے۔ سلف صالحین والا عقیدۂ توحید خالص و عقیدۂ ختم رسالت دین و دنیا کے جمیع معاملات میں اللہ عزوجل اور اس کے محبوب پیغمبر محمد النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیش قدمی کرنے اور اپنی یا دوسرے کسی بھی شخص کی رائے اور فہم کو مقدم
Flag Counter