Maktaba Wahhabi

67 - 444
آسان، واضح اسلوب بیان کے ساتھ مزین ہو۔ اسی طرح حتی الامکان آئمۃ السلف سے شرعی ماثور الفاظ کو نقل کرنے کا اہتمام بھی کیا ہے تاکہ ہر پڑھنے والا شخص اس سے استفادہ کر سکے۔ بالخصوص بابرکت اسلامی بیداری والے نوجوان بیٹے۔ اور انتہائی آسان شکل میں دینی التزام کرنے والے نوجوانوں اور ہدایت مستقیم کی طرف نئے نئے پلٹنے والے احباب کے لیے سلف صالحین کے بالاجمال عقیدہ ٔ توحید خالص کو سیکھنے میں تاکہ یہ مدد گار ثابت ہو سکے۔ اس لیے کہ عقیدہ کا علم ایک زنجیر کی مانند ہے کہ جس کی سب کڑیاں ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیں۔ چنانچہ مسلمان آدمی اگر عقیدۂ توحید خالص کو بالاجمال نہیں سمجھتا تو وہ اس کے اجزاء اور اس کی تفاصیل کو بھی پورے طور پر سمجھ ہی نہیں سکے گا۔ میں نے اپنی طرف سے کسی نئی چیز کا اضافہ نہیں کیا ، صرف اسی بات کو درج کیا ہے کہ جس کو بیان کرنے اور جس کی وضاحت کرنے کو میں نے نہایت ضروری جانا ہے۔ یہ بات بھی بتلا دینا چاہتا ہوں کہ س کتاب’’اَلْوَجِیْزُ‘‘کی تیاری میں جن مصادر و مراجع پر میں نے اعتماد کیا ہے ان کی فہرست اس کتاب کے آخر میں بنا دی ہے۔ آخر میں :اس کتاب …اَلْوَجِیْزُ…کو مکمل کر لینے کی توفیق پر میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی حمد و ثنائے جمیل کے ساتھ اس کا شکرگزار ہوں اور اللہ کریم سے اس بات کی اُمید واثق رکھتا ہوں وہ اہل اسلام کے فاسدانہ عقائد کی اصلاح میں اس عاجزانہ کوشش میں ضرور برکت ڈالے گا۔ اسے ان کے لیے نفع بخش بنائے گا اور اس کتاب کو ان کے لیے اپنی کتاب ’’ قرآن مجید ‘‘ اور اپنے حبیب و خلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی طرف واپس پلٹ آنے کا ذریعہ بنا دے گا (ان شاء اللہ)۔ اسی طرح میں مملکت سعودیہ کے کبار علماء کرام کا بھی شکر گزار ہوں کہ کتاب ہذا کے مکمل کرنے میں ان کی آراء و مراجعت اور نصیحت نوازی کے ساتھ ان کا احسان میرے اوپر بہت رہا۔ ان تمام علماء عظام میں امام مسجد الحرام فضیلۃ الشیخ سعود بن ابراہیم بن محمد الشریم اور
Flag Counter