Maktaba Wahhabi

402 - 444
فَوقَکُمْ فَإِنَّہُ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَۃَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ۔)) [1] ’’ہمیشہ اس کی طرف دیکھو جو (اللہ کی نعمتوں کے اعتبار سے) تم سے نیچے ہو۔ اُس کی طرف نہ دیکھو جو (اللہ کی نعمتوں اور دولت کے لحاظ سے) تم سے زیادہ ہو۔ کیونکہ اس میں اُمید ہے کہ تم اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو حقیر نہیں جانو گے۔‘‘ اور اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان و اسلام ہمیشہ مکارم اخلاق اور محاسن اعمال کے زیور سے آراستہ رہتے ہیں۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ إِیْمَانًا أَحْسَنُھُمْ خُلُقًا۔)) [2] ’’ اہل ایمان و اسلام میں ایمان کے اعتبار سے زیادہ کامل وہ شخص ہوتا ہے کہ جو اخلاق کے لحاظ سے اُن سب سے اچھا ہو۔‘‘ سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ مِنْ أَحَبِّکُمْ اِلیَّ وَأَقرَبِکُمْ مِنِّیْ مَجْلِساً یَوْمَ القِیَامَۃِ:أَحاسِنِکُمْ أَخْلَاقاً۔وَقَالَ :((مَا مِنْ شَیْ یُوضَعُ فِی الْمِیْزَانِ أَثْقَلُ مِنْ حُسْنِ الْخُلُق، وَاِنَّ صَاحِبَ حُسْنِ الْخُلُقِ لَیَبْلُغُ بہ :دَرجَۃَ صَاحِبِ الصَّوْمِ وَالصَّلَاۃِ۔)) [3] ’’بلاشبہ تم میں سے میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ شخص اور قیامت والے
Flag Counter