Maktaba Wahhabi

36 - 444
طرف سے بنائے گئے) شریکوں کے شرک سے بری اور یکتا و بے مثل ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے منتخب و مصطفی لوگوں میں سب سے افضل و اعلیٰ اُس کے بندے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کریم و رحیم کی طرف سے بے بہا صلاۃ و سلام نازل ہو اور آپ کے آل و اصحاب اطہار رضی اللہ عنہم اجمعین پر اور ان پر بھی کہ جنہوں نے اللہ کی بندگی اور عبادت گزاری کا راستہ اختیار کیا۔‘‘ [اَللّٰھُمَّ آمِیْن یَا رَبَّ الْعَالَمِیْن] اما بعد:میں نے کتاب ھذا :’’اَلْوَجِیْزُ مِنْ عَقِیْدَۃِ السَّلفِ الصَّالِحِ أَھْلِ السَّنَّۃَِ وَالْجَمَاعَۃِ … سلف صالحین اہل السنہ والجماعۃ (اہل الحدیث) کے عقیدہ کا مختصر و جامع بیان‘‘ کو پڑھا اور اسے میں نے نہایت قیمتی کتاب پایا ہے۔ اس میں مصنف نے نہایت درست بات قلم بند کی ہے۔ اور اس میں ہر بات کی تائید کے لیے دلیل کا التزام موجود ہے۔ اسی طرح توحید کی تمام اقسام، ایمان اور قضاء و قدر کے بارے میں علماء اہل السنہ والحدیث کے اقوال کا ذکر مکمل موجود ہے۔بعینہٖ دین حنیف کے پیش کردہ صحیح عقیدہ کے بارے میں بکثرت ذکر بھی اس کتاب میں موجود ہے۔ پھر یہ کہ مصنف حفظہ اللہ تاویل و تحریف والے اہل بدعات کے اقوال سے مناقشہ کے درپے نہیں ہوئے۔ (سیدھا سیدھا عقیدۂ توحید بیان کر دیا ہے۔ ہر آدمی اپنی اصلاح کے لیے اپنے عقیدہ کو بیان کر دہ نصوص پر پیش کرے اورپھر درست بات کو اختیار کر لے، غلط کو چھوڑ دے۔) اور یہ کہ اُنہوں نے ہر اس شخص کے لیے کہ جو راہِ حق اور درست بات کو اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہو ایسے دلائل صریحہ پیش کر دیے ہیں جو نہایت کافی اور مطمئن کرنے والے ہیں۔ اُمّتِ محمّدیہ علی صاحبہا الصلاۃ والسلام کے سلف صالحین اہل السنہ والجماعۃ اہل الحدیث کے اقوال بھی اُنہوں نے کتاب میں نقل کر دیے ہیں کہ جنہیں دلیل کے ساتھ اختیار کر لینے سے ان اسلاف صالحین کا قرآن و سنت پر گہرا تمسّک اور
Flag Counter