Maktaba Wahhabi

351 - 444
اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے لوگ کہتے ہیں کہ :بلاشبہ دین حنیف میں تفقّہ (غور و فکر اور تدبر و نظر ، مسائل کے استنباط میں کوشش) قرآن و سنت کے علم اور ان پر عمل کے بغیر نہ پورا ہو سکتا ہے اور نہ ہی مستقیم ہو سکتا ہے۔ چنانچہ جس شخص کو بہت زیادہ علم تو حاصل ہو مگر اُس پر عمل نہ کرتا ہو یا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی کے مطابق وہ ہدایت یافتہ نہ ہو (یعنی اس منہج و طریق پر نہ چلے کہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلایا اور سکھایا ہے۔) اور نہ ہی وہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عامل ہو تو وہ قطعاً فقیہ نہیں ہے۔
Flag Counter