Maktaba Wahhabi

210 - 444
۱…﴿يُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَأُولَـٰئِكَ مِنَ الصَّالِحِينَ﴾ (آل عمران:۱۱۴) ’’اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر وہ ایمان لاتے ہیں اور اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور برے کاموں سے منع کرتے ہیں۔ نیک کاموں کو جلد بجا لاتے ہیں اور یہی لوگ نیک بخت ہیں (اللہ کے نزدیک ان کا شمار صالحین میں ہے) ‘‘ ۲…’’مسلمانو! اللہ تعالیٰ کا حکم مانو اور اس کے رسول کا حکم مانو اور ان کا بھی جو تم میں سے حکم دینے والے ہوں۔ پھر اگر تم (اور حاکمِ وقت) کسی بات میں جھگڑا کرو تو اس کو اللہ تعالیٰ اور رسول کی طرف رجوع کرو اگر تم لوگ اللہ عزوجل اور پچھلے دن پر ایمان رکھتے ہو۔ (تمہارے حق میں) یہ بہتر ہے اور اس کا انجام بہت اچھا ہے۔ ‘‘ (النساء:۵۹۔آیت پیچھے گزر چکی ہے۔) …اور اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی جماعت کے اہل ایمان اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ :قیامت کے قائم ہونے کا وقت صرف اللہ رب العرش الکریم کو ہی ہے ، اس کے علاوہ کسی کو علم نہیں۔ چنانچہ فرمایا : ﴿إِنَّ اللّٰهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ۚ إِنَّ اللّٰهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ﴾ (لقمان:۳۴) ’’اللہ ہی کو معلوم ہے کہ قیامت کب آئے گی اور وہی پانی برساتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے (نیک بخت صالح یا بدبخت) اور کسی کو
Flag Counter