Maktaba Wahhabi

200 - 444
۲…قرآن مجید کے بعد تمام معجزات میں سے سب سے بڑا معجزہ کہ جس کے ساتھ اللہ رب العرش الکریم نے اپنے حبیب و خلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید فرمائی تھی … واقعہ اِسراء و معراج کا معجزہ تھا۔ پس اہل السنہ والجماعۃ اہل الحدیث کے اہل ایمان اس بات پر ایمان جازم رکھتے ہیں کہ :نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیداری کی حالت میں آپ کے جسد اطہر اور آپ کی روح مبارک دونوں کو آسمان کی طرف سیدنا جبریل علیہ السلام کے ہمراہ اوپر لے جایا گیا تھا۔ اور یہ واقعہ لیلۃ الاسراء میں پیش آیا تھا کہ جس رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد حرام مکہ مکرمہ سے مسجد اقصی (بیت المقدس) کی طرف لے جایا گیا تھا۔ چنانچہ واقعہ اسراء پر
Flag Counter