Maktaba Wahhabi

193 - 444
ب۔ ﴿أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ﴿١﴾ وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ﴿٢﴾ الَّذِي أَنقَضَ ظَهْرَكَ ﴿٣﴾ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ﴾ (الم نشرح:۱ تا ۴) ’’(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھولا اور ہم نے تیرا بوجھ تجھ پر سے اتار دیا جس نے تیری پیٹھ توڑ رکھی تھی۔ اور ہم نے تیرا نام بلند کر دیا۔‘‘[1] اہل السنہ والجماعۃ اہل الحدیث سلف جماعت حقہ کے لوگ ان تمام رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں کہ جن کے نام اللہ عزوجل نے لیے ہوں یا جن کے نام نہ بھی لیے ہوں۔ اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام میں سب سے اول ،پہلے پیغمبر جناب آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام تھے۔ اور سب سے آخر میں آنے والے اللہ عزوجل کے حبیب و خلیل نبی خاتم المرسلین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور تاقیامت آپ کی نبوت و رسالت قائم ہے اور آپ ہی سب سے افضل رسول ہیں۔ تمام رسولوں پر ایمان ، ایمان مجمل ہے۔ اور ہمارے خاتم الرسل نبی رحمت محمد
Flag Counter