Maktaba Wahhabi

145 - 444
’’وہ اس کے سوا کس چیز کے انتظار میں ہیں کہ اللہ تعالیٰ بادلوں کی چھتر لگا ئے ہوے فرشتوں کو ساتھ لیے ہوئے ان کے پاس آجائے اور جو ہونا ہے وہ ہو جائے اور سب کام اللہ ہی کے سامنے پیش ہوں گے۔‘‘ مذکورہ بالا تمام اُمور میں اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی جماعت کا منہج و طریق یہ ہے کہ اللہ عزوجل نے اس ضمن میں جو بھی خبر دی ہے اس پر مکمل ایمان لایا جائے اور ہر اُس عقیدہ و نظریہ اور ہر بات پر بھی ایمان محکم رکھا جائے کہ جس جس کی خبر نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تسلیماً کثیراً نے دی ہے اور ان تمام اُمور کو دل و جان سے تسلیم کیا جائے۔جیسا کہ امام محمد بن شہاب الزہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((مِنَ اللّٰہِ الرِّسَالَۃُ وَعَلَی الرَّسُولِ الْبَـلَاغُ وَ عَلَیْنَا التَّسْلِیْمُ)) [1] ’’ (عقیدہ سے لے کر اعمال و معاملات تک) شریعت مطہرہ والی رسالت اللہ عزوجل کی طرف سے ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ اس رسالت کو پہنچا دینا تھا اور ہمارے ذمہ پو ری کی پوری شریعت و رسالت کے سامنے سر تسلیم خم کر دینا ہے۔‘‘ اسی طرح اہل السنۃ والجماعۃ کے ایک اور امام جناب سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((کُلُّ مَا وَصَفَ اللّٰہُ تَعَالیٰ بِہٖ نَفْسَہُ فِی الْقُرْآنِ فَقِرَائَتُہُ تَفْسِیْرُہُ لَا کَیْفَ ، وَلَا مِثْلَ۔)) [2] ’’وہ سب کا سب کہ جو اللہ عزوجل نے قرآنِ عظیم میں اپنی ذاتِ اقدس
Flag Counter