Maktaba Wahhabi

116 - 444
سے پہلے اس کا تابعدار ہوں ‘‘ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ﴾ (البینہ :۵) ’’اور انہیں حکم ہوا تھا کہ ایک طرف کے ہو کر اللہ کو پوجیں ، خالص اسی کی بندگی کریں ، نماز کو درستی سے ادا کریں اور زکوٰۃ دیا کریں۔ یہی مضبوط ملت کا دین ہے۔‘‘ اور پھر فرمایا: ﴿إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ ﴿٢﴾ أَلَا لِلّٰهِ الدِّينُ الْخَالِصُ ۚ وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللّٰهِ زُلْفَىٰ إِنَّ اللّٰهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِي مَا هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَاذِبٌ كَفَّارٌ﴾ (الزمر:۲۔۳) ’’بلاشبہ ہم نے یہ کتاب سچائی کے ساتھ تیری طرف اُتاری تو (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ تعالیٰ کی بندگی و عبادت اس طرح کر کہ تو دین کو اسی کے لیے خالص کرنے والا ہو۔ سن لے! خالص اللہ ہی کی بندگی کرنا اس اللہ کا حق ہے۔ اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو (اپنا) حمایتی بنایا ہے (وہ کہتے ہیں) ہم ان کو خدا سمجھ کر نہیں پوجتے۔ ہم تو ان کو بس اسی لیے پوجتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ کے نزدیک کر دیں ، اچھی طرح سے قریب کرنا۔ بے شک یہ لوگ جن باتوں میں اختلاف کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) ان کا فیصلہ کر دے گا ‘‘ ثانیًا:اس ضمن میں اصل ثانی یہ ہے کہ :عبادت عین اللہ عزوجل کے حکم اور اُس
Flag Counter