Maktaba Wahhabi

204 - 213
میں بھی روشن ہے اور رات میں بھی روشن ہے، اس کاعقیدہ ،منہج،خلق،عمل سب کچھ واضح ہے، جب یہ واضح ہے تو پھر مانتے کیوں نہیں؟’’لایزیغ عنھا إلا ھالک‘‘ وہی شخص اس سے برگشتہ ہوگا، جس کے دل میں اللہ کاخوف نہ ہوگا، اللہ تعالیٰ نے تقدیر میں لکھ دیاہوکہ اس شخص کو تباہ اورملیامیٹ کردینا ہے، اتنی روشن اورکھلم کھلی دعوت کونہیں مانتے اورخواہ مخواہ کی پیچیدگیوں کومول لے لیتے ہیں! عقیدے کامعاملہ دوٹوک ہوتاہے: ان لوگوں کے عقیدے دیکھیں،ان کاہرعقیدہ کسی تاویل سے ثابت ہوتاہے، چونکہ چنانچہ سے ثابت ہوتاہے، یہ ایسا وہ ایسا لہذا یہ ثابت ہوگیا،اس طرح ان لوگوں کے عقیدے کامعاملہ غلط ہوگیا۔ عقیدے کامعاملہ دوٹوک ہوتاہے، اور دوٹوک دلیل سے ثابت ہے، لاإلٰہ إلا ﷲ کتنی واضح بات ہے؟کوئی پیچیدگی اورکوئی ابہام اس میں ہے؟ابہام تو ان لوگوں کے نزدیک ہے،جوخود پیداکرتے ہیںاورخودہی اس کاشکارہوتے ہیں، ورنہ کلمہ ’’لاإلٰہ إلا ﷲ‘‘ میں’’لا‘‘ کی تلوار ہرگردن پرچلتی ہے، کوئی معبود نہیں، صرف ایک اللہ ہے، کتنا واضح اوردوٹوک عقیدہ ہے،؟کتنی واضح بات ہے؟ تو یہ ایک مشترک دعوت ہے، قرآن کی بھی، تورات کی بھی اورانجیل کی بھی، [فَاِنْ تَوَلَّوْا]اگر اس دعوت کو نہیں مانتے ،اس سے اعراض کرتے ہیں اورمنہ پھیرتے ہیں:[فَقُوْلُوا اشْھَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ] تو ان سے کہہ دو کہ تم اگر نہیں مانتے ،تو نہ مانو، لیکن گواہ رہو کہ ہم مسلمان ہیں اورہم تومانتے ہیں۔
Flag Counter