Maktaba Wahhabi

79 - 213
معیارِشرافت: ان خاندانی وجاہتوں اور نسب کی عظمت سے بھی بات کی عظمت معلوم ہوتی ہے، یہ الگ بات ہے کہ یہ برادریاں اور برادری کی تقسیمیں معیارِ شرافت نہیں، لیکن نسب کا محفوظ ہونا اورخالص ہونایہ بھی ایک اعلیٰ شرافت ہے،باقی یہ برادریوں کی تقسیم کسی تفاضل کامعیارنہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا: ’’لافضل لعربی علی عجمی،ولا لعجمی علی عربی ،ولا لأبیض علی أسود ولا لأسود علی أبیض إلا بالتقویٰ‘‘[1]کسی عربی کو عجمی پر،کسی عجمی کوعربی پر،کسی گورے کوکالے پر،کسی کالے کو گورے پرکوئی فوقیت نہیں ،مدارِفوقیت اورمعیارِ برتری صرف تقویٰ ہے، پرہیزگاری اور اللہ کاخوف ہے۔ برتری کی بنیاد: اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: [اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللہِ اَتْقٰىكُمْ۝۰ۭ ][2] اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز کون ہے؟ یہ برادریوں کی تقسیمیں نہیں کہ فلاں برادری اعلیٰ اورفلاں برادری اللہ کے ہاں افضل ہے، نہیں! اللہ کے ہاں
Flag Counter