Maktaba Wahhabi

121 - 213
یارسول اللہ !اب تک کتنے ساتھی بن سکے ہیں؟فرمایا: کہ’’ حروعبد‘‘ ایک آزاد اورایک غلام،یہ آپ کے ابتدائی ساتھی ہیں۔ فرمایا کہ تین تین دن ہم پر ایسے گزرتے کہ مجھے اوربلال کوکھانا، نہ ملتا، صرف اتنا ملتا جو بلال کی بغل میں پوراآجاتا،یعنی جوملتا وہ اتناتھوڑا اوراتنی کم مقدار میںہوتا، آپ نے شعب ابی طالب میں تین سال مکمل مقاطعہ کے ساتھ گزارے، مکمل بائیکاٹ ہوا،کوئی میل جول اورکوئی لین دین نہیں۔ ۴۔اورپھرنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام الحزن دیکھنا پڑا،آپ یتیم پیداہوئے، پیداہوتے ہی ماں کاسہارا چھن گیا،دادا نے پالا اورتربیت کی، وہ فوت ہوگئے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری بیوی خدیجہ جوآپ کی گھر کی ساتھی تھی،ہمدردی کرتی اور ہمت بندھاتی تھی، ان کابھی انتقال ہوگیا،یہ بڑاصدمہ تھا، ایک شخص باہرسے تھکا ہارااپنے گھر میں آتاہے، اسے اگرگھر میں پیارنہ ملے،گھر میں بداخلاقی ملے، تو وہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوجاتاہے۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی خدمات اورجنت میں درجات: خدیجہ رضی اللہ عنہا نے مواساۃ ہمدری کی،اپنا سب کچھ نچھاور اورقربان کردیا، ان کی جدائی کا بڑاملال اوربڑا صدمہ تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا: ’’ خدیجۃ واستنی بمالھا،وصدقتنی إذ کذب الناس ،وامنت بی إذ کفر الناس‘‘[1]
Flag Counter