Maktaba Wahhabi

265 - 300
((یَرْحَمُکَ اللّٰہُ)) ’’ رحم فرمائے تم پر اللہ ۔ ‘‘ اور جب اس کا بھائی اسے یہ جواب دے تو چھینکنے والا یہ کہے : ((یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ)) ’’ تمہیں ہدایت دے اللہ اور درست کرے تمہارا حال ۔ ‘‘[1] گھر میں سے اگر کسی خاتون کو چھینک آئے اور وہ الحمد للہ کہے، تو اس کے جواب میں کہا جائے: یَرْحَمُکِ اللّٰہُ یعنی کاف کے نیچے زیر کے ساتھ۔ شادی کرنے والے کے لیے دُعا ((بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ)) ’’برکت کرے اللہ تیرے لیے اور برکت کرے تجھ پر اور جمع کرے تم دونوں کو خیر (بھلائی) میں ۔‘‘ [2] شادی کرنے اور سواری خریدنے والے کی دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب تم میں سے کوئی شخص شادی کرے یا خادمہ (لونڈی) خریدے تو اُسے یہ دعاکرنی چاہیے : ((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَھَا وَخَیْرَمَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّمَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ)) ’’اے اللہ ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس کی بھلائی کا اور اس چیز کی بھلائی کا جس
Flag Counter