Maktaba Wahhabi

107 - 213
ہم نے تولوگوں کوسنا ،لوگ باتیں کرتے تھے کہ فلاں کوبھی سلام کرلواور فلاں کے سامنے بھی جھک جاؤ،ہم نے بھی یہ باتیں شروع کردیں اور وہی کرتے گئے،اب ہمیں معلوم نہیں کہ ہمارا رب کون ہے ؟ قبرمیں دوسرا سوال: اچھابتاؤ ’’مادینک؟‘‘ تمہارا دین کیاہے؟کہے گا: ’’لاأدری‘‘ ہم نہیں جانتے، ہم نے لوگوں کو سنا کہ فلاں چیز کواپنالو،فلاں چیز کوبھی اپنالو،ہم اپناتے گئے اب ہمیں معلوم نہیں کہ ہمارادین کیاہے؟ حقیقی دین کیاہے؟ اصل دین کیاہے؟ ہمیں کچھ معلوم نہیں! قبرمیں تیسرا سوال: نبی کون ہے؟ یہی جواب کہ ہمیں معلوم نہیں،ہم نے تواطاعت کے کئی مر اکز قائم کئے ہوئےتھے، دین کامعاملہ ہم نے امتیوں کے کندھوں پرتعمیر کیاہواتھا کہ جوبات یہ کہہ دے گا،وہ حق ہوگی۔ میزانِ حق: ہم نے حق کوشخصیتوں کے نظام پرتولا، حالانکہ شرعی ترتیب یہ ہے کہ شخصیتوں کو حق کے نظام پرتولو، امام ذہبی کاقول ہے جوبڑے محدث ہیں: الحق مایعرف بالرجال،اعرف الحق تعرف أھلہ۔[1]
Flag Counter