لیلۃ القدر کی خصوصی دعا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: اگر مجھے اندازہ ہوجائے کہ کون سی رات شب قدرہے، تو میں ا س میں کیا پڑھوں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پڑھا کرو!
((اَللَّہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ (کَرِیمٌ) تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی))
’’اے اللہ! تو بہت معاف کرنے والا ہے (کریم ہے) معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے، پس تو مجھے معاف فرمادے۔‘‘[1]
بیمارپُرسی کی فضیلت
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی بیمار پرسی کے لیے جاتا ہے تو وہ بیٹھنے تک جنت کے میووں میں چلتا ہے ۔ جب وہ بیٹھتا ہے تو رحمت اُسے ڈھانپ لیتی ہے۔ اگر صبح کا وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دُعا کرتے رہتے ہیں اور اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں ۔[2]
بیمار پُرسی کے وقت مریض کے لیے دُعا
1. ((لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ))
’’کوئی حرج نہیں یہ بیماری پاک کرنے والی ہے اگر چاہا اللہ نے ۔ ‘‘[3]
|