Maktaba Wahhabi

148 - 213
اللہ کے نبی ہیں، توان کی اس طرح اطاعت کروکہ یہ برادریوں کے بندھن، آباء واجداد کی پیروی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے مقابلے میں یہ تمام چیزیں باطل ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات: یہ اس کی دعوت اوراس کاامرہے اور ساتھ ساتھ کچھ باتیں اور بھی ہیں: ’’ویأمرنا بالصلوۃ والصدق ،والصلۃ والعفاف‘‘ وہ ہمیں نماز،سچ ،صلہ رحمی اور عفاف کا حکم دیتاہے،عفاف کامعنی پرہیزگاری ہے،یعنی ان چیزوں کو چھوڑ دینا، جن کو اللہ نے حرام کیاہے،یہ چوری ہے، زنا ہے، ڈاکہ ہے،غیبت ہے،جھوٹ ہے، تمام محرمات سے بچنا یہ عفاف میں داخل ہے،یہ اس کی بنیادی تعلیم ہے،ایک روایت میں صدقے کابھی ذکرہے۔ تعلیم نبوی کے اثرات: ابوسفیان نے اس تعلیم کوذکر کرکے ہرقل کے دل میں نفرت پیداکرنا چاہی کہ اگر اس کی اطاعت کروگے،توپھر یہ ہمارے معبود کہاں جائیں گے؟ تم بھی عیسیٰ علیہ السلام کے پجاری ہو،اس کی دعوت عیسیٰ علیہ السلام کی عبادت کی نفی کرتی ہے اور اس کی دعوت یہ کہتی ہے کہ آباء واجداد کی پیروی چھوڑدو،لیکن باپ دادا کے ہم بھی پیروکارہیں اورتم بھی پیروکار ہو،اور اس کی دعوت یہ کہتی ہے کہ عفت اورپرہیزگاری کی زندگی بسرکرو، یہ ہماری محفلیں کہاں جائیں گی؟یہ شراب نوشی اورپھر مختلف قینات [گلوکاراؤں]کے ناچ اورگانے یہ سب کچھ چھوڑناپڑے گا،یعنی وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو اس انداز سے
Flag Counter