Maktaba Wahhabi

261 - 300
لوگوں سے ڈرے تو یہ دعامانگے 1. ((اَللّٰھُمَّ اَکْفِنِیْھِمْ بِمَا شِئْتَ)) ’’اے اللہ ! تو مجھے ان سے کافی ہو جا جس طرح تو چاہے ۔ ‘‘[1] 2. ((اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُخُوْرِہِمْ وَ نَعُوذُبِکَ مِنْ شُرُورِہَمْ)) ’’اے اللہ ہم تجھے ہی ان کے مقابلے میں کرتے اور ان کی شرارتوں سے تیری ہی پناہ میں آتے ہیں ۔‘‘[2] ادائیگیٔ قرض کی دُعا ((اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ)) ’’اے اللہ ! تو مجھے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنی حرام (کردہ) چیزوں سے اور مجھے بے نیاز کر دے اپنے فضل سے ، اپنے ماسوا سے ۔ ‘‘[3] مشکل کام کی آسانی کے لیے دُعا ((اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلاَّ مَا جَعَلْتَہٗ سَھْلًا وَّ اَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلاً)) ’’اے اللہ ! نہیں ہے کوئی کام آسان مگر وہی جسے کر دے تُو آسان اور تُو کر دیتا ہے مشکل کام کو ، جب تو چاہے ، آسان ۔ ‘‘[4]
Flag Counter