Maktaba Wahhabi

116 - 213
سلام کوعام کرو، گفتگو کرنرم کرو،لوگوں کوکھانا کھلاؤ،لوگ رات کو سوئے ہوں، تو تم نفل پڑھو، اللہ تعالیٰ سے راز ونیاز کرو، اگر یہ کام کروگے، توبڑی سلامتی او ربڑے پیار کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤگے۔ میرے دل سے یہ آواز اورشہادت آئی کہ یہ چہرہ جھوٹ نہیں بول سکتا، انہی اوصاف کو سن کر ہرقل نے بھی کہا کہ جوتم نے صفات بیان کی ہیں، یہ اللہ کے سچے نبی کے اوصاف ہیں، ان اوصاف کاحامل جوبھی ہوگا ،وہ غدر نہیں کرسکتا۔ ہرقل کاآٹھواں سوال: اب ایک سوال یہ بھی کیاکہ’’کیف کان قتالہ معکم؟‘‘یقیناتمہاری آپس میں جنگیں ہوتی ہیں،ان جنگوں کے نتائج کیا ہیں، کون جیتتااور کون ہارتاہے؟ ابوسفیان کاجواب: ابوسفیان نے جواب دیا:’’الحرب بیننا سجال‘‘ کہ ہماری جنگیں آپس میں کنویں کے ڈول کی مانند ہیں، کنویں کے ڈول پر ایک شخص کاحق نہیں ہوتا، وہ کبھی کسی کے ہاتھ میں اورکبھی کسی کے ہاتھ میں ہوتاہے، توہماری جنگیں بھی ڈول کی مانند ہیں، کبھی ہم کامیاب ہوتے ہیں اورکبھی وہ کامیاب ہوتے ہیں:’’ینال منا وننال منہ‘‘ کبھی ہم انہیں نقصان پہنچاتے ہیں اورکبھی وہ ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ ابوسفیان کے جواب کاتجزیہ: شارحین نے لکھا ہے کہ یہاں بھی ابوسفیان تھوڑی سے گڑبڑ کرگیا، کیونکہ کفار عارضی
Flag Counter