Maktaba Wahhabi

83 - 213
ہرقل کاچوتھاسوال: چوتھاسوال یہ ہے کہ ’’أأشراف الناس اتبعوہ أم ضعفاء ھم‘‘ اس کی اتباع کرنے والے کیسے ہیں؟اشراف ہیںیاکمزور،کیاغریب اورلٹے پٹے لوگ ہیں، یا طاقتور اور سرمایہ دار؟ أشراف کامعنی: ’’أشراف‘‘ شریف کی جمع ہے،لفظ’’أشراف‘‘دومعنوں میں استعمال ہوتا ہے، ایک توشریف کے معنی میں یعنی شریف ہو، عزت دارہواورمکارم اخلاق کوسمیٹنے والاہو، اور ایک’’أشراف‘‘کامعنی متکبر،مغرور،دولت کے نشے اور اس کے گھمنڈ میں مبتلا ہے، یہاں’’أشراف‘‘کا یہی معنی ہے،کیونکہ یہاں’’أشراف‘‘ضعفاء کے مقابلے میں استعمال ہوا ہے، جب لفظ’’أشراف‘‘ضعفاء کے مقابلے میں استعما ل ہو،تو اس کا معنی عزت دار نہیںبلکہ اس کامعنی مالدار اورمال کاگھمنڈ رکھنے والااورطاقت کےغرورمیں مبتلا ہوتا ہے،توہرقل نے پوچھا کہ اس کی اتباع کرنے والے لوگ کیسے ہیں؟کمزور لوگ ہیں؟ ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں؟یامتکبر اورفخرمیں مبتلا ،گھمنڈ میں مبتلا، جن میں طاقت کانشہ ہو، مال کانشہ ہو، ابوسفیان نے کہا کہ:’’ضعفائھم‘‘ ا س کے پیروکار توضعفاء ہیں،کمزور ہیں، دھتکارے ہوئے لوگ ہیں، اکثریت ہمارے غلاموں کی ہے۔
Flag Counter