پر پیدا کیا تونے اس کو اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اور اس چیز کے شر سے جس پر تونے اسے پیدا کیا ۔ [1]
اور جب اُونٹ خریدے تو اس کی کوہان کی چوٹی پکڑے ، پھر یہی دعا پڑھے ۔
بیوی سے ہم بستری کے وقت کی دعا
((بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَارَزَقْتَنَا))
’’ اللہ کے نام کے ساتھ ، اِلٰہی !ہمیں بچا شیطان (مردود) سے اور بچا شیطان سے (اس اولاد کو بھی) جو تو ہمیں عطا فرمائے ۔ ‘‘[2]
غصہ آجانے کے وقت کی دعا
((اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ))
’’ میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے ۔ ‘‘[3]
مجلس کا کفارہ (مجلس کے اختتام پر پڑھی جائے)
((سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ))
|