Maktaba Wahhabi

113 - 213
کلب گئے، یہ کیا اور وہ کیا، گناہوں کوبیان کیاجاتاہے، کیسے مسلمان ہیں؟ کیسا عقیدہ اورکیسا منہج ہے۔ یہ اس انشراح ایمان کی نشانیاں ہیں کہ ہرنیکی آسان ہے اورگناہ پہاڑ کی طرح بوجھل محسوس ہوتاہے،توہرقل کا یہ کہنا کہ ایمان کی مٹھاس جب دل میں شامل ہوتی ہے، توپھر بندہ اس ایمان کوچھوڑ نہیں سکتا،اطاعت کے راستے کوچھوڑ نہیں سکتا، گناہوں کاراستہ اپنانہیں سکتا،پھر وہ سچے ایمان پر،منہج پر، مشن پر، توحیدپر، عقیدے اورعمل کی محبت پرقائم ہوجاتاہے، یہ اس کاراستہ ہے، اس کامعنی یہ ہے کہ یہ پہلے دن کی تربیت میں شامل ہے،مگر اس سے آج ہم خالی ہیں، کیونکہ ہم نے عقیدہ اورمنہج بالکل بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ ہرقل کاساتواں سوال: ہرقل نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ابوسفیان سے جوسوال کئے ،ان میں ایک سوال یہ تھا کہ’’ھل یغدر؟‘‘ کیامحمد( صلی اللہ علیہ وسلم )کبھی دھوکہ دیتے ہیں؟ ابوسفیان نے جواب دیا:’’لا یغدر؟‘‘وہ دھوکہ نہیں دیتے اور ساتھ یہ بتایا کہ’’نحن منہ فی مدۃ ماندری ما ھو صانع فیھا؟‘‘البتہ آج کل اس سے ہمارا ایک صلح کامعاہدہ ہے، دس سال جنگ نہ کرنے کا ایک میثاق او ر ایک عہدہے،اس معاہدے کے بارے میں وہ کیاکریں؟اس کونبھائیں یاتوڑدیں؟ یہ ہم نہیں جانتے ،بہرکیف آج تک دھوکہ نہیں دیا،ابوسفیان کاکہنا ہے کہ’’ما أمکننی أن أدخل کلمۃ
Flag Counter