Maktaba Wahhabi

183 - 213
جوچاہو کرو، وہ کیاکچھ نہ کرتاہوگا؟دوچار چھ گھنٹے مستقل خواتین کے اندرہے، تصویریں بن رہی ہیں،ویڈیوبن رہی ہے،فوٹو بن رہے ہیں، وہ فارغ ہوکر اس کاشکریہ اداکرتاہے، تھینک یوبھائی!یہ تمہاری فیس اور تمہارا انعام ہے! دیوث کاانجام: اس مقام پرغورکرو،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ’’ایک شخص ایسا ہے، جس کوجنت کی خوشبو بھی نہیں ملے گی،وہ کون ہے؟فرمایا کہ وہ دیوث ہے۔‘‘[1] ایسے شخص سے بڑھ کر کوئی دیوث نہیں،جو اپنی خاندان کی عور توں میں اس نامحرم کوچھوڑ کے مطمئن ہے اور اوپر سےوہ فخرکررہا ہے،وہ ترقی یافتہ ہے ،لعنت ہو اس ترقی پر، جو انسان کودیوث بنادے، پھر اس کاشکریہ اداکرتاہے، کتنی بڑی نحوست ہے اورکتنا بڑا اللہ کے غضب کودعوت دینا ہے؟! احکامِ الٰہی سے بغاوت کانتیجہ: پھر چھ ماہ بعد آجاتے ہو، طلاق کامعاملہ بن گیا، اس کوکیسے نبھائیں،گھرمیں صلح نہیں، گھر میں جھگڑے ہیں، فسادہیں، ساس بہو کے جھگڑے ہیں، فلاں کے جھگڑے ہیں، جھگڑے کیوں نہ ہو؟جب اس بندھن کے موقع پر جہاں تقویٰ چاہئے ، اللہ کاخوف
Flag Counter