Maktaba Wahhabi

184 - 213
چاہئے، پرہیزگاری چاہئے ،وہاں تم نے ایک ایک کرکے اللہ کے قانون کوتوڑااور اللہ کے قانون سے بغاوت کی،اب اختلاف کیوں نہ ہوں؟ تم نے فوٹوبنوائے،ویڈیو بنوائی، اب وہ ویڈیو خاندان کے لوگ دیکھ رہے ہیں، دوست احباب دیکھ رہے ہیں، کبھی ویڈیو کسی کے گھر میں ہے،کوئی پردے کی پروانہیں ،ایسا انسان دیوث ہے، اسے جنت کی خوشبوبھی نہیں ملے گی۔ توبات یہ ہے کہ قانون کواپنے ہاتھ میں نہ لوکہ ہم اپنی مرضی سے کام کریں، تاکہ غلبے کی راہ ہموار کریں، غلبہ توخالقِ کائنات کے ہاتھ میں ہے، اگرہم اللہ کے منہج اور اس کے دین سے وفاداری کریں گے، توکامیاب ہوں گے، اس کے اصولوں سے بغاوت کروگے،دین کے باغی بن جاؤگے،جومرضی کرتے جاؤ،کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ناکام ترین ہوجاؤگے، کامیابی نہیںملے گی۔ سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے: تو اللہ کاخوف کیجئے !ان مناہج کوسمجھئے،پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ہمارے سامنے ایک مثال ہے، کس سوچ سے آپ چلے؟ اللہ کے دین سے وفاداری کی، اللہ نے فتوحات کے راستے کھول دیئے، اورپھر یہ سارے ممالک فتح ہوگئے، ملک شام بھی فتح ہوگیا،سلطنت فارس بھی، یمن بھی اور پھر اسلام کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا؟ ہاں اس میں دیرلگتی ہے،یہ بات درست ہے۔ اللہ جھنجھوڑتاہے، آزماتاہے، صبروصدق کوچیک کرتا ہے، بندہ اگر واقعتا صبرو
Flag Counter