Maktaba Wahhabi

208 - 213
اطاعت صرف محمدرسول اللہ کاحق ہے اور کسی کانہیں ،ورنہ یہ دین ملاوٹی دین بن جائے گا ،دین خالص تب تک ہے، جب تک اللہ کی وحی پہ اعتقاد ہو اور اللہ کی وحی پر اتفاق ہو، جب دوسروں کی باتیں آئیں گی،توملاوٹ شروع ہوجائے گی اور اللہ تعالیٰ ایسے دین کوقطعاً پسند نہیں کرتا۔ دعوتِ عام: یہ دعوت صرف ہرقل کیلئے نہیں، یہ دعوت عام ہے، اس پر توجہ دو، اس دعوت کوعام کرو، حقیقت یہ ہے کہ دین کے غلبہ اورحاکمیت کایہی راستہ ہے،باقی تنظیمیں بناؤ، جماعتیں بناؤ، اقامت دین کے نعرے لگاؤ،بے تحاشا خرچ کردو، کچھ نہیں ہوگا، جب تک اساس حاصل نہ ہواور وہ اساس کیا ہے؟ ایک اللہ کی عبادت ہواورمحمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہو،بس! یہاں سے انحراف ہوگا، توکچھ بھی ہوجائے، کبھی غلبہ اورکامرانی حاصل نہیں ہوسکتی، اس لئے اللہ پاک نے فرمایا: [يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِيْنِہٖ فَسَوْفَ يَاْتِي اللہُ بِقَوْمٍ يُحِبُّہُمْ وَيُحِبُّوْنَہٗٓ۝۰ۙ ][1] اے لوگو!اگر تم سب مرتدہوجاؤ،تو اللہ تعالیٰ دین کودوبارہ غالب کرنے پر قادر ہے۔
Flag Counter