Maktaba Wahhabi

258 - 300
’’اے اللہ ! برکت عطا کر ہمارے لیے اس میں اور کھلا ہمیں زیادہ بہتر اس سے ۔‘‘ [1] دودھ پینے کی دُعا اور جسے اللہ تعالیٰ دودھ پلائے ، اُسے کہنا چاہیے : ((اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ)) ’’اِلٰہی! برکت فرما ہمارے لیے اس میں اور زیادہ دے ہمیں اس سے بھی ۔ ‘‘[2] کھانے سے فراغت کی دُعائیں ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا وَ رَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ)) ’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے یہ (کھانا) مجھے کھلایا اور مجھے یہ (کھانا) عطا کیا بغیر میری کسی طاقت کے اور بغیر میری کسی قوت کے ۔‘‘[3] ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا))
Flag Counter