Maktaba Wahhabi

202 - 213
وَبَیْنَکُمْ]جوہمارے اورتمہارے درمیان بالکل برابرہے، یہ مشترک دعوت ہے، جو تین چیزوں سے عبارت ہےـ: ایک اللہ کی عبادت ہو، اس عبادت میں کسی کوشریک نہ ٹھہرایا جائے اورہم انسان ایک دوسرے کواپنارب نہ بنائیں، رب بنانے کامفہوم واضح ہوچکا، صرف ایک اللہ کی عبادت ہو اورمحمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہواوریقین ہوکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ رسول کی اطاعت درحقیقت اللہ کی اطاعت ہے: اللہ پاک نے فرمادیاہے: [مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ۝۰ۚ ][1] جورسول کی اطاعت کرے گا، اس نے اللہ کی اطاعت کرلی، اللہ نے یہ مقام اور کسی مائی کے لال کونہیں دیا،کہ فلاں کی اطاعت بھی میری اطاعت ہے، فلاںکی پیروی میری پیروی ہے، نہیں!فرمایا کہ اس زمین کے اوپر ایک ہی شخصیت ہیں، جس کی اطاعت میری اطاعت ہے، اورپھر میری اطاعت ہی نہیں ،اس کی اطاعت میری محبت بھی ہے، اور اس کی اطاعت میری رضابھی ہے: [قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللہُ][2]
Flag Counter