Maktaba Wahhabi

252 - 300
الصَّلَاۃُ) کے جواب میں (أقامَها اللَّهُ وأدامَها) کہا جائے ، وہ صحیح نہیں ہے ، اس لیے تکبیر کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔ تاہم اگر تکبیر کا بھی جواب دیا جائے تو قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ ہی کے الفاظ پڑھے اور دُہرائے جائیں ۔ مسجد میں داخل ہونے کی دعا ((بِسْمِ اللّٰہِ، وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ افْتحَْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ)) ’’ اللہ کے نام کے ساتھ (داخل ہوتا ہوں ) اور صلاۃ و سلام ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ اے اللہ ! کھول دے میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے ۔ ‘‘[1] ملحوظہ 1:مسلم کی روایت کے مطابق ((اَللّٰھُمَّ افْتحَْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ)) پڑھ لینا بھی کافی ہے۔ ملحوظہ2: مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دایاں پاؤں اندر داخل کریں اور نکلتے وقت بایاں پاؤں پہلے باہر نکالیں ۔[2]
Flag Counter