Maktaba Wahhabi

109 - 213
محورِحیات: یہ پہلاپرچہ ،بتاؤاس میںکوئی چوتھا سوال ہے؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی دوسری شخصیت کانام ہے؟نہیں،اس حدیث میںایسی باتوں کادرس دیاگیا ہے جو محورِ حیات ہیں،کہ جو اللہ کورب مان کربس کرجائے، اسلام کودین مان کربس کرجائے، اور محمد کو رسول مان کربس کرجائے، اس کوایمان بھی مل گیا اور ایمان کی حلاوت بھی مل گئی،اسی پر قائم رہو،یہ انتہائی اہم محورِحیات ہے،اور یہ پرچہ جوسامنے پیش ہوگیا،اس کی خوب تیاری کرو،تیاری شریعت نے ہمیں جوتعلیمات د ی ہیں، ان تعلیمات کی روشنی میں، اس پرچے کی تیاری روزانہ باربار کی جاتی ہے،دن میں پانچ دفعہ اذان ہوتی ہے ،اذان کے بعدکی دعا میں بھی اللہ کے پیغمبر سےیہ الفاظ پڑھناثابت ہے: ’’رضیت ب اللہ ربا وبالإسلام دینا وبمحمد رسولا‘[1] یا اللہ !میں تجھے رب مان کر،اسلام کواپنا دین مان کر اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کواپنا رسول مان کرراضی ہوں۔ دن میں پانچ بار یہ الفاظ دہرائے جاتے ہیں، یعنی اس پیپر کی تیاری باربار ہورہی ہے، پھرصبح وشام کے اذکار میں تین تین بار آپ یہ پڑھتے ہیں: ’’رضیت ب اللہ ربا وبالإسلام دینا وبمحمد رسولا‘‘[2]
Flag Counter