Maktaba Wahhabi

192 - 300
ملنے والا ہے۔‘‘[1] قنوتِ نازلہ ہاتھ اٹھا کر رکُوع کے بعد کی جائے : قنوتِ نازلہ، آخری رکعت میں رکوع کے بعد ہاتھ اٹھا کر کی جائے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ۔اور مقتدی آمین کہتے جائیں ۔[2] بیمار کی نماز نماز ایسا فریضہ ہے کہ کسی حالت میں بھی معاف نہیں حتی کہ بیماری میں بھی معاف نہیں ، البتہ بیمار آدمی کو یہ رخصت حاصل ہے کہ اگر وہ کھڑا نہ ہو سکتا ہو توبیٹھ کر ، بیٹھ بھی نہ پڑھ سکتا ہو تو لیٹے ہوئے کروٹ پر ، یہ بھی ممکن نہ ہو تو چِت لیٹے ہوئے نماز پڑھ لے ۔ [3] بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع جھک کر کرے، سجدے میں رکوع کی نسبت زیادہ جُھکے ۔ لیکن اگر سجدہ زمین پر کر سکتا ہو تو پھر سجدہ زمین ہی پر کرے ۔ لیٹے ہوئے پڑھنے کی صورت میں اشارے سے نماز پڑھ لے ۔[4]
Flag Counter