Maktaba Wahhabi

84 - 213
ہرقل کاتبصرہ: ہرقل نے جواب دیا:’’ھم أتباع الرسول‘‘ یہ نکتہ بھی اس پیغمبر کے حق میں ہے، کیونکہ جب سے یہ نبوت کاسلسلہ شروع ہوا، یہ ایک طبعی امر ہے کہ انبیاء کے نزدیک ضعفاء اورکمزور ہی ہوتے ہیں اورپہلے کمزورہی ساتھ دیتے ہیں، جب’’أشراف‘‘کا نشہ ہرن ہوتا ہے اور ان کومحسوس ہوتا ہے کہ ہمارا عہدہ چھننے والا ہے اوریہ مونچھیں نیچے ہونے والی ہیں، تو پھر وہ بھی کلمہ پڑھ لیتے ہیں،اور اللہ تعالیٰ انہیں بھی ان کے منہجِ صدق ووفاکی بناء پر ایمان کا رسوخ اورحلاوت عطا فرمادیتاہے۔ لیکن ابتداء میں یہ توفیق ضعفاء ہی کوملتی ہے، تو یہ بات اس نبی کے حق میں ہے کہ عادتاً انبیاء کے أتباع کمزور ہی ہوتے ہیں۔ السابقون الأولون : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ’’أنا سابق العرب،وبلال سابق الحبشۃ،وصھیب سابق الروم وسلمان سابق الفارس‘‘[1] اس پورے عرب میں سب سے پہلامسلمان میں ہوں،اورپورے حبشہ میں پہلا مسلمان بلال حبشی اور پورے روم میں پہلا مسلمان صہیب اورپوری سلطنت فارس میں پہلا مسلمان سلمان فارسی ہیں۔
Flag Counter