Maktaba Wahhabi

80 - 213
افضل وہ ہے،جوزیادہ پرہیزگار اورمتقی ہو اور جس کاسینہ،جس کاعمل، کردار،منہج اور عقیدہ تقویٰ کے نور سے آراستہ ہو، اللہ کی فہرست میں وہ افضل ،اعلیٰ اوربرتر ہے اور اگر تقویٰ نہیں ہے، اللہ کاخوف نہیں ہے، عقیدہ درست نہیں ہے،توحید نہیں ہے، تو اللہ پاک نے[ ہُمْ شَرُّ الْبَرِيَّۃِ۝۶ۭ ][1] کہاہے ،پھر وہ انسان چاہے کتنی اونچی برادری کاہو، وہ سب سے بدترہے، انسانوں ہی سے نہیں بلکہ غلاظت اورگٹر کے کیڑوں مکوڑوں سے بھی بدتر ہے، اب جس کے پاس توحید نہیں،ایمان نہیں ،عقیدہ نہیں،تقویٰ نہیں، اللہ کے ساتھ تعلق نہیں، توپھرچاہے وہ کسی بھی خاندان کاہو، کسی بھی برادری کا ہو، کسی بھی قوم کاہو،کسی بھی منصب پر ہو کتنی ہی دولت کامالک ہو، فرمایا کہ وہ [ ہُمْ شَرُّ الْبَرِيَّۃِ۝۶ۭ] ہے۔ مخلوق میںبدترین انسان ہے۔ ہرقل کاتجزیہ: چنانچہ ہرقل نے پوچھا کہ اس کانسب کیساہے؟ ابوسفیان نے جواب دیاکہ ’’ھو فینا ذو نسب‘‘ وہ بڑا عالی النسب اوربڑے عظیم نسب کامالک ہے، ہرقل نے اس کا جواب دیاکہ ہاں یہ بات درست ہے،جو سچانبی ہوتا ہے ،وہ نسب والاہوتا ہے، اس کے آباء واجداد کی ایک بڑی مبارک لڑی ہوتی ہے،اس لحاظ سے کہ ان میں دنیوی اعتبار سے کوئی عیب نہیںہوتا۔ اگر اس کانسب اعلیٰ ہے،نسبی اعتبار سے وہ برترہے اور تم اس کی گواہی دیتے ہو،
Flag Counter