Maktaba Wahhabi

276 - 300
3. حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک آدمی نے نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اسلام کا کون سا کام سب سے بہتر ہے ؟ آپ نے فرمایا:’’ (سب سے بہتر عمل یہ ہے کہ) تم (لوگوں کو ) کھانا کھلاؤ اور جسے تم پہچانتے ہو اور جسے نہیں پہچانتے (سب کو) سلام کہو۔‘‘[1] کافر کے سلام کا جواب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ جب اہل کتاب (یہودی اور عیسائی ) تمہیں سلام کہیں تو تم کہو: وَعَلَییکُمْ (اور تم پر بھی ۔)‘‘ [2] یعنی ان کو پورے الفاظ میں ، ’’وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ‘‘ جواب دینے کے بجائے صرف ’’وَعَلَیْکُمْ‘‘ کہو۔ ٭ ٭ ٭
Flag Counter