Maktaba Wahhabi

201 - 213
عبادت کرواورہرطاغوت کاانکارکرو۔ طاغوت کیاہے؟ ہروہ چیز جس کو اللہ کے سوا پوجاجائے اور ہر وہ چیز جس کی اللہ کے سوا اطاعت کی جائے، وہ طاغوت ہے! بس فرق یہ ہے کہ کچھ طاغوت خودبن جاتے ہیں کہ ہماری عبادت کرواور ہماری اطاعت کرو، جیسے فرعون تھا اورکچھ وہ ہیں جن کوپتا ہی نہیں ہوتا اور ان کی قومیں، ان کے مرید اور ان کے ماننے والے ان کوالٰہ بناڈالتے ہیں، وہ قیامت کے دن چیخ چیخ کے اظہاربرأت کریں گے یا اللہ !ہمیں کوئی علم نہیں: [اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِيْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا وَرَاَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِہِمُ الْاَسْـبَابُ۝۱۶۶ ][1] ترجمہ:جس وقت پیشوا لوگ اپنے تابعداروں سے بیزار ہوجائیں گے اور عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور کل رشتے ناتے ٹوٹ جائیں گے ۔ یعنی براء ت کااقرارکریں گے کہ ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ مشترکہ دعوت کی طرف آؤ: فرمایا کہ یہ دعوت مشترک ہے،آؤ اس کلمے کی طرف آجاؤ،[سَوَآءٍ بَیْنَنَا
Flag Counter