Maktaba Wahhabi

203 - 213
ترجمہ:کہہ دیجئے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا ۔ صرف اطاعت ہی نہیں ،اس کی اطاعت تمہاری ہدایت ہے: [وَاِنْ تُطِيْعُوْہُ تَہْتَدُوْا۝۰ۭ ][1] اگر صرف اس کی اطاعت کروگے، تو ہدایت پاؤگے۔ اس کی اطاعت نہیں کروگے ،اورجس کی مرضی اطاعت کرلو، گمراہ ہوجاؤ گے۔ روشن دین: کتنا واضح دین ہے؟ اس کوتم نے الجھا دیا اورخودپریشانی کاشکارہوگئے،ورنہ دین توواضح ہے،فرمایا: ’’ترکتکم علی البیضاء ،لیلھا ونھارھا سواء، لایزیغ عنھا إلا ھالک‘‘[2] میں تمہیں چمکدار راستے پرچھوڑ کرجارہاہوں،اس میں کوئی خامی نہیں، کوئی التباس اورکوئی پیچیدگی نہیں،کوئی کجی نہیں، کوئی ٹیڑھ پن نہیں،بلکہ بیضاء ہے، یہ نوراور روشنی کا مینارہے،ہمارے سورج کیلئے رات ہے،جس میں سورج چھپ جاتاہے،لیکن دین وہ سراج ہے اورایساسورج ہے،جس کیلئے کوئی رات نہیں،یہ دن
Flag Counter