Maktaba Wahhabi

182 - 213
فوٹوحرام ہے: فوٹوحرام ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أشد الناس عذابا یوم القیامۃ الذین یضاھئون بخلق ﷲ‘‘{[1] ’’قیامت کے دن سب سے سخت عذاب ان کوہوگا، جو اللہ کی صفت خلق کے ساتھ تشبہ اختیار کرتے ہیں‘‘ خالق اللہ ہے اورمصور بھی اللہ ہے، اگرتم فوٹو بناؤگے ،توخلق ہوگا، تصویربناؤ گے، تو تم مصور بنوگے،خالق بھی اللہ ہے،مصور بھی اللہ ہے، اگریہ کام کروگے، تو اللہ کے ساتھ تشبہ ہوگا، سب سے سخت عذاب انہی کوہوگا۔ تصویر سازی اورہماری حالتِ زار: ہمیں کو ئی پروانہیں ،چاہے علماءہوں،بڑے طمطراق سے اپنی ویڈیوبنوارہے ہیں اور عامۃ الناس ہوں، ویڈیو بن رہی ہے، شادی بیاہ کے معاملے ہوں، ہم دیوث بن جاتے ہیں، کیسے لوگ ہیں کہ یہ ہماری بہو، بیٹیاں اورخاندان کی عورتیں ہیں، ایک تو غیر محرم فوٹو گرافر کوبلایاجاتاہے کہ آجابھائی!کیمرے اٹھاکے آجاؤ،یہ میری بیٹیاں ہیں، یہ میری بیوی ہے،یہ میری بہن ہےاورمیرے خاندان کی عورتیں ہیں،اب پانچ چھ گھنٹے تم ہو اور تمہارا کیمرہ چلے،خوب ان کودیکھو،کلوز کرکرکے دیکھو،تمہیں اختیار ہے
Flag Counter