Maktaba Wahhabi

106 - 213
ہوگیا، اس نے اس کوچھوڑا نہیں، یہ بھی حق کی شناخت اورحق کامزاج ہے، میں کہنا چاہتاہوں کہ یہ مٹھاس اپنے اندرپیداکرو،یہ حلاوت اپنے اندرپیداکرو، جس کا طریق یہ ہے کہ ان تین چیزوں کوقبول کرکے راضی ہوجاؤ،یہ تین چیزیں پوری زندگی کامحور ہیں، عقیدہ اورعمل کی پوری عمارت ان تین چیزوں پر قائم ہے، چوتھی کوئی چیز نہیں، پانچویں کوئی چیز نہیں، بس انہی پراکتفاکرو۔ قبرمیں اولین امتحان: اس لئے قبر میں آپ جا ئیں گے،توپہلا پرچہ انہی تین چیزوں کاہوگا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی وضاحت سے یہ بات سمجھا دی کہ فرشتے قبرمیں پوچھیں گے:’’من ربک؟،ما دینک؟من نبیک؟‘‘ یہی تین سوال ہیں،یہی تین چیزیں ایمان کی حلاوت، ایمان کی اساس ہیں۔ قبرمیں پہلاسوال: اور جب اللہ آپ کے سامنے پیش ہوں گے ، یہ پہلاپرچہ آپ کے سامنے آئے گا، بتاؤ رب کون ہے؟ اس کاجواب کون دے گا؟یقیناً وہی جس کا ایک ہی رب ہو،اور جس نے کئی ربوں کوپکاراہو،ہرجگہ کے مختلف رب ہیں، ان کوسلام ہورہے ہیں، استغاثہ ہورہا ہے،وہ متحیر ہوں گے کہ آج ان مختلف ربوں میں کس کانام پیش کروں؟وہ کہیں گے کہ ہمیں معلوم نہیں:’’سمعت الناس یقولون شیئا فقلت قولہ‘‘[1]
Flag Counter