Maktaba Wahhabi

205 - 213
اتمامِ حجت: اس کامعنی یہ ہے کہ ان تین چیزوں کے ساتھ مخالف پر،جس کودعوت دی جارہی ہے، حجت قائم ہوجاتی ہے، تین چیزوں پراکتفاء کرناچاہیے،ان لوگوں کے منہج کوہم نہیں مانتے ،جوکسی کوسمجھانے کیلئے اپنی عقل سے کام لیتے ہیں، اللہ کاثبوت عقل سے ! رسولوں کا ثبوت عقل سے ،نہیں !عقل نہیں ہماراد ین،دینِ نقل ہے، ان تین چیزوں کی دعوت دے کر ہم نے تم پرحجت قائم کردی اور اللہ کاپیغام پہنچادیا،اب تم مانویانہ مانو،مان لو گے توبہتر ہے،دوہرا اجرملے گا ،نہیں مانوگے ،توگواہ رہو،ہم تومسلمان ہیں، ہم تومانتے ہیں کہ صرف ایک اللہ کی عبادت ہوگی،کوئی شریک نہیں او رکوئی رب نہیں، لہذا ان تین چیزوں کوپیش کردیاجائے، توحجت قائم ہوجائے گی۔ مکتوبِ نبوی میں جامعیت: یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاخط ہے، اس ایک خط میں سب کچھ آگیا اورپورادین آگیا، دعوت دین کی اساس آگئی، اس دعوت کوقبول کرکے دنیا میں کیافائدہ ہوگا؟ آخرت کاکیا فائدہ ہے؟قبول نہ کرنے پرکیانقصان ہے؟ اور پھر یہ خط صرف قرآن کی دعوت کوپیش نہیں کرتا،ان دوسطروں نے منہج قرآنی کوپیش کردیا، حتی کہ تورات اورانجیل کی دعوت کوپیش کردیا۔ اس ایک ہی خط میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کامنصب،پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کامقام اوردعوت کی حکمت ایسے اہم مسائل آگئے۔
Flag Counter