Maktaba Wahhabi

167 - 213
ترجمہ:اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے ۔ اور قوم عاد کوہم نے کچھ جھٹکے دیئے اور ایک آندھی مسلط کردی،جس نے ان کوبار بار پٹخا، تہہ وبالاکیا اور سات آٹھ دن رات یہ آندھی طاری رہی اور پھر اس قوم کے بڑے بڑے جسم کھجوروں کے تنوں کی مانند میدان میں بکھرے ہوئے تھے، یہ آندھی اللہ کی فوج ہے۔ ۳۔جنگ احزاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ’’نصرت بالصبا،وأھلکت عاد بالدبور‘‘[1] اللہ نے میری مدد کی صبا کے ساتھ اور عاد کوہلاک کیا دبور کے ساتھ۔ ’’صبا‘‘ایک ہوا تھی، مشرق سے مغرب کی سمت چلی اور اس نے قوم کفار کے خیموں کواکھاڑ دیا، ان کے ایک ایک سپاہی کی آنکھیں مٹی سے بھر گئیں، یہ چھوٹے چھوٹے ذرے اللہ کے سپاہی بن گئے اور قوم عاد کو ’’دبور‘‘سے ہلاک کیا، وہ ہوامغرب سے مشرق کی سمت اٹھی اور اس قوم کو تہس نہس کردیا، اللہ رب العزت کسی وسیلے اور کسی سہارے کامحتاج نہیں،فرمایا:[وَمَا يَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا ہُوَ۝۰ۭ ][2] تیرے پروردگار کی فوجیں کیاکیاہیں؟ وہ اللہ ہی جانتا ہے۔
Flag Counter