Maktaba Wahhabi

166 - 213
[اَلْحَاۗقَّۃُ۱ۙ مَا الْحَاۗقَّۃُ۲ۚ وَمَآ اَدْرٰىكَ مَا الْحَاۗقَّۃُكَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَعَادٌۢ بِالْقَارِعَۃِ][1] ترجمہ:ثابت ہونے والی۔ثابت ہونے والی کیا ہے؟ اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ثابت شده کیا ہے؟ اس کھڑکا دینے والی کوثمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا امم سابقہ کی داستانِ ہلاکت: دوقوموں کی داستانیں ہیں: ۱۔[فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُہْلِكُوْا بِالطَّاغِيَۃِ۝۵ ][2] ترجمہ:(جس کے نتیجہ میں) ثمود تو بے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے ۔ فرمایا کہ قوم ثمود اتنی بڑی طاقت تھی ،ہم نے اپنی افواج میں سے ایک ہی فوج ایک کڑک کومسلط کرکے پوری قوم کوتباہ وبرباد کردیا، ایک ہی جھٹکے میں اتنی بڑی قوم بربادی کاشکارہوگئی، جب وقت آگیا، تویہ کڑک اورچیخ اللہ کاسپاہی بن گئی اور عالم کفر پریلغار بن گئی۔ ۲۔[وَاَمَّا عَادٌ فَاُہْلِكُوْا بِرِيْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَۃٍ۝۶ۙ ][3]
Flag Counter